پی ایچ اے:بھرتیوں، ترقیوں کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل

پی ایچ اے:بھرتیوں، ترقیوں کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل

لاہور(شیخ زین العابدین)پنجاب حکومت کے احکامات پر پی ایچ اے میں انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ پنجاب حکومت نے انکوائری کمیٹی کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔

چیف انجینئر نارتھ زون پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ فیصل کامران کو انکوائری کمیٹی کا ہیڈ مقرر کر دیا، روزنامہ دنیا کو موصول ہونے والے مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی پی ایچ اے لاہور میں ہونے والی تقرریوں، بھرتیوں، ترقیوں اور ڈیپوٹیشنز کی مکمل تحقیقات کرے گی۔ تقرریوں، بھرتیوں، ترقیوں اور ڈیپوٹیشنز کی مکمل شفافیت کے بعد انکوائری کمیٹی تعیناتی کا فیصلہ کرے گی۔ محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب نے پی ایچ اے لاہور میں کی گئی تقرریوں، ترقیوں اور ڈیپوٹیشنوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ محکمہ ہاؤسنگ نے پی ایچ اے لاہور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر حافظ ابرار کی پروموشن پر اعتراضات لگا دیئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی تحقیقاتی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر حافظ ابرار کی پروموشن کو واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں