سموگ، سکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد

سموگ، سکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سموگ کی شدت کو دیکھتے محکمہ سکول ایجوکیشن نے خصوصی مہم شروع کر دی۔ سکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی لگا دی اور ماسک بھی لازمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے سموگ کے حوالے سے خصوصی کیلنڈر اور ایس او پیز جاری کردیئے ،سکولوں میں طلبہ کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں بند کردیں، آؤٹ ڈور میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ایس او پیز میں کہا گیاکہ آلودہ ہوا سے بچنے کے لیے دروازوں اور کھڑکیوں کو بند رکھا جائے ۔ باقاعدگی سے ایئر کوالٹی انڈیکس چیک کیا جائے ۔آلودگی والے علاقے میں جانے اور وہاں رکنے سے پرہیز کریں۔نومبر میں سموگ کے حوالے سے مہم میں تیزی لائی جائے ۔چھٹی کے وقت ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں ،دسمبر میں بچوں اور بڑوں کے لیے خصوصی سموگ آگاہی مہم چلائیں۔ چھٹی کے وقت ٹریفک جام سے بچنے کے لیے اقدامات کریں ۔جنوری میں سموگ کی آگاہی مہم اور انسداد سموگ اقدامات جاری رکھے جائیں۔ای لرننگ /آن لائن کلاسز کا بندوست کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں