شیخوپورہ:2موٹرسائیکلوں میں ٹکر،خاتون جاں بحق
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حافظ آباد روڈ باغ چوک کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں ٹکرکے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔
بتایا گیا ہے کہ جھبراں منڈی کی رہائشی ساجدہ بی بی عنایت علی کے ہمراہ شیخوپورہ آرہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ساجدہ بی بی موقع پر ہی چل بسی ، ریسکیوٹیموں اور پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی۔