رائے ونڈ ہسپتال میں ٹراما سنٹر ،سی ٹی سکین دستیاب نہیں

رائے ونڈ ہسپتال میں ٹراما سنٹر ،سی ٹی سکین دستیاب نہیں

لاہور(سٹاف رپورٹر)رائے ونڈ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ٹراما سنٹر ،سی ٹی سکین اور ایمبو لینس کی عدم دستیابی کے باعث درجنوں افراد موت کی آغوش چلے گئے۔۔۔

 کروڑوں روپے لاگت سے تعمیر ہونیوالے ہسپتال میں علاج معالجہ کی ناکافی سہولیات ہیں۔تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے رائے ونڈ ہسپتال کو ماڈل ہسپتال قرار دیا گیا تھا لیکن یہاں پر ٹراما سنٹر ،سی ٹی سکین اور ایمبولینس تک موجود نہیں جس سے ٹریفک حادثات کا شکار ہونے والے افراد کو سوائے ابتدائی طبی امداد کے کچھ نہیں مل رہا ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شرمین ضیا کے مطابق ہسپتال میں روزانہ 100سے زائد ٹریفک حادثات کا شکار لوگ آتے ہیں لیکن ہمارے پاس ٹراما سنٹر ،سی ٹی سکین اور ایمبولینس کی عدم دستیابی کے باعث پانچ سے دس مریضوں کو روزانہ لاہور ریفر کرنا پڑتا ہے جس سے متعدد مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔ ہسپتال میں ہزاروں مریض کو طبی سہولیات تو فراہم کی جارہی ہیں لیکن ٹریفک حادثات میں زخمی اور تشویشناک حالت میں آنیوالے مریضوں کو مجبوراً لاہور ریفر کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ہسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر ٹراما سنٹر ،سی ٹی سکین اور ایمبولینس کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں