یوم سیاہ کشمیر ،ضلعی انتظامیہ کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

یوم سیاہ کشمیر ،ضلعی انتظامیہ کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے حوالے سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ریلی الحمرا تا گورنر ہاؤس تک نکالی گئی۔سیکرٹری انفارمیشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسروں ، ملازمین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے ۔اس حوالے سے ڈی سی سید موسیٰ رضا نے کہا بھارتی افواج نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دئیے ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کے بغیر جینا مشکل ہے ۔انہوں نے کہا ہم بحیثیت پاکستانی کشمیریوں کو بھولے نہیں، ان کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم کشمیری بھائیوں کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں