حکومت ٹیکس پیئرز کیلئے مراعاتی سکیمیں لائے :ماہرین

حکومت ٹیکس پیئرز کیلئے مراعاتی سکیمیں لائے :ماہرین

لاہور(کامرس رپورٹر)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے صدر قاری زوہیب الرحمن زبیری نے کہا ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے ساتھ پروفیشنل۔۔۔

ایماندار اور معاملہ فہم افسر اور عملے کی تعیناتی بھی ضروری ہے ،نان فائلر کی کیٹیگری ختم کرنا خوش آئند ہے لیکن لیٹ فائلر کی سرچارج فیس مناسب ہونی چاہئے تاکہ ٹیکس پیئر زآسانی سے ٹیکس نیٹ میں شامل ہو سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ٹیکس محصولات اور ایف بی آر کی استعداد‘‘کے موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری ،سینئر نائب صدر عاشق علی رانا،نائب صدر واصف علی شیخ،جنرل سیکرٹری سید حسن علی قادری،فنانس سیکرٹری سیف الرحمن زبیری ،جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن اور دیگر بھی موجود تھے ۔مقررین نے کہا ٹیکس چوری ایف بی آر کے عملے کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ٹیکسیشن کے نظام کو سہل بنایا جائے اور شرح کو کم کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی خوشی سے ٹیکس نیٹ میں آئیں۔ ٹیکس دینے والے یہ سوال بھی اٹھاتے ہیں ٹیکس دینے کے عوض حکومت انہیں کیا سہولیات دیتی ہے جو جائز سوال ہے ۔ حکومت ہر سطح کے ٹیکس پیئرز کے لئے مراعاتی سکیمیں لائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں