ملک بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

ملک بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)ملک بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا ،انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کے دوران 2 لاکھ سے زائد پولیو ورکر ڈیوٹی انجام دیں گے ۔فروری کے بعد یہ پہلی قومی انسداد پولیو مہم ہو گی۔وائرس کے پھیلاؤکے باعث مہم انتہائی چیلنجنگ ہے جسے کامیاب بنانا انتہائی اہم ہے ۔ پنجاب کے تمام اضلاع کے داخلی، خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں تعینات کردیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں