زخمی پولیس افسروں و اہلکاروں کے علاج کیلئے 24 لاکھ روپے جاری

زخمی پولیس افسروں و اہلکاروں کے علاج کیلئے 24 لاکھ روپے جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے زخمی ہونیوالے افسروں و اہلکاروں کے علاج کیلئے مزید 24 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔

ڈی ایس پی وسیم فراز کو 5 لاکھ ، زخمی کانسٹیبل محمد ایوب کو 3 لاکھ 50 ہزار ، زخمی ڈرائیور کانسٹیبل محمد حمید کو 5 لاکھ ، زخمی کانسٹیبل وسیم ارشد کو ساڑھے 3 لاکھ ، زخمی کانسٹیبل زاہد حسین ، غازی سب انسپکٹر نیک محمد، کانسٹیبل نبیل شہزاد کو 2 لاکھ روپے فی کس، کانسٹیبل محمد عثمان کو طبی اخراجات کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں