لیسکو ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن کیلئے اصلاحات جاری

لیسکو ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن  کیلئے اصلاحات جاری

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر نے کہا بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری اور صارفین کو اعلیٰ سہولیات فراہم کرنے کے لئے ریجن بھر میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔

جی ایس او سرکل کی ٹیموں نے اکتوبر میں لیسکو کے 132کے وی سسٹم کے جو مرمتی کام سر انجام دئیے ان میں 12کرنٹ ٹرانسفارمر کی تبدیلی،11کے وی آؤٹ گوئنگ فیڈرز پر بائی ڈائریکشنل میٹرز کے ساتھ 4کے ڈبلیو ایچ میٹرز لگائے گئے ،2 اے ایم آر میٹر اور3الیون کے وی پینلز اسٹال کئے گئے ،اسی طرح8الیون کے وی فیڈرز کو لوڈ بیلنسنگ کے لئے شفٹ کیا گیا،140 جگہ پر تھروموویژن ہاٹ سپاٹ اٹینڈ اور19جگہوں پر ٹرانسمیشن کٹ اپلائی کی گئی جبکہ2جگہوں پر پاور کیبلز کو جوائنٹ لگایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں