کشمیر پر بھارتی قبضہ زیادہ دیر نہیں چلے گا: ہشام الٰہی

 کشمیر پر بھارتی قبضہ زیادہ دیر نہیں چلے گا: ہشام الٰہی

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

 بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔ 27 اکتوبر 1947کو جموں وکشمیر پر بھارت کی فوج کشی مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔جموں وکشمیر پر بھارت کے فوجی قبضے کی وجہ سے کشمیریوں کو درپیش مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ ہیں اور مودی کے مظالم اور بربریت کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کرتے رہیں گے ۔یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا 5 اگست 2019 کو کشمیریوں کے حقوق کو غصب کیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ اقدام سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کر دی گئی ہیں۔ کشمیر کی آزادی کے لئے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں