کشمیر کاز کیلئے مضبوط پاکستان کی ضرورت :مقررین

کشمیر کاز کیلئے مضبوط پاکستان کی ضرورت :مقررین

لاہور (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے پاکستان کیلئے کشمیر کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا۔۔۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر اور فلسطین پر جنرل اسمبلی سمیت تمام عالمی فورمز پر جرأت مندانہ اور حقیقت پسندانہ موقف اختیار کر کے عالم اسلام کی ترجمانی کی جس کے اثرات جلد سامنے آئیں گے۔ وہ آغوش کلب میں ن لیگ کے رہنما پرویز سندھیلہ کے اعزاز اور کشمیر پر بھارتی قبضے کے حوالے سے یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے دنیا نیوز کے ایگزیکٹو گروپ ایڈیٹر سلمان غنی، حفیظ اﷲ نیازی، خواجہ جنید عارف اعوان سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔مقررین نے کشمیر کاز کیلئے مضبوط پاکستان کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ملکی معیشت پر سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے اور سیاست اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان کو مضبوط کیا جائے اور پاکستان کے ثمرات عام آدمی کو ملنے چاہئیں۔ سلمان غنی نے کہا کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہوگا، بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں