کشمیری بھائیوں کی ہر سطح پر آواز حق بلند کرتے رہیں گے :بلال یاسین

کشمیری بھائیوں کی ہر سطح پر آواز حق  بلند کرتے رہیں گے :بلال یاسین

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کشمیری یوم سیاہ کی مناسبت سے پیغام میں کہا 27 اکتوبر جموں وکشمیر پر بھارت کی فوج کشی کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

 77 سال سے کشمیری بھائیوں پر بھارتی ظلم و ستم روز بروز بڑھ رہا ہے، کشمیریوں کی حق خودارادیت کو چھیننے والے بھارت کیخلاف عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں،پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کی ہر سطح پر آواز حق کو بلند کرتے رہیں گے ،بلال یاسین کا مزید کہنا تھا اقوام متحدہ کی رائے شماری والی قرار داد پر بھی عالمی طاقتیں عملدرآمد کر انے میں ناکام رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں