طلبہ کو بائیکس فراہمی مزید تیز کرنے کیلئے مختلف تجاویز پرغور

طلبہ کو بائیکس فراہمی مزید تیز  کرنے کیلئے مختلف تجاویز پرغور

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سٹوڈنٹس کیلئے بلا سود بائیکس فراہمی سکیم ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی کا 17 واں اجلاس ہوا۔

جس میں بائیکس کی ڈلیوری مزید تیز کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا، بلال اکبر خان نے سکیم کی پیشرفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ہفتوں سے بائیکس کی ڈلیوری میں غیر معمولی تیزی آئی ہے ۔ روزانہ درجنوں سٹوڈنٹس کو کامیابی سے بائیکس کی ڈلیوری کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں