انسداد سموگ اقدامات: نومبر، دسمبر میں ممکنہ سمارٹ لاک ڈاؤن
لاہور(عمران اکبر)انسداد اسموگ اقدامات کے لئے نومبر اور دسمبر میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی و سرکاری ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا سبزی منڈیاں، فارمیسیز، بیکریاں، مٹن، بیف، چکن و دودھ کی دکانیں، سٹورز، تنور، پٹرول پمپس، پنکچر شاپس اور کریانہ سٹورز کھلے رہیں گے۔ ہفتے کے روز سرکاری و نجی سکولز، کالجز، جامعات بند رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کو بڑی چھوٹی مارکیٹس، جم، سینماؤں کو سہ پہر 3 بجے کے بعد کام کرنے کی اجازت ہوگی البتہ الائیڈ محکمے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ ہفتے کے روز نجی دفاتر بھی 3 بجے کے بعد کھل سکیں گے، محدود نقل و حرکت کا اطلاق پنجاب کے 10 اضلاع پر ہوگا جن میں لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین شامل ہیں۔