راوی پل توسیعی منصوبہ،25 کروڑ کا اجرا زیر التوا

راوی پل توسیعی منصوبہ،25 کروڑ کا اجرا زیر التوا

لاہور (شیخ زین العابدین) راوی بریج توسیعی منصوبہ فعال کرنے کے باوجود مکمل فنڈز نہ ملے ۔ وزیر اعلیٰ نے ستمبر میں منصوبے کا افتتاح کیا،فنڈز مکمل نہ ملنے پر کنٹریکٹر نے تعمیرومرمت کی رفتار سست کر دی،راوی پراجیکٹ کے تقریباً 25 کروڑ روپے بقایا ہیں۔

تفصیل کے مطابق لاہور کا اہم داخلی و خارجی راستہ فنڈز کی عدم موجودگی کا شکار ہوگیا۔ منصوبے کے مطابق پرانے راوی پل کی مرمت و بحالی کا کام بھی کیا جانا تھا لیکن پنجاب حکومت نے نئے راوی پل کا افتتاح کرنے کے بعد چپ سادھ لی۔نیازی انٹرچینج پر پرانے راوی پل کی حالت زار کو بہتر بنانے کا کام بھی سو فیصد مکمل ہوچکا ہے ، فنڈز کیلئے ایل ڈی اے نے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کی تھی جس میں پرانے راوی بریج کی بہتری کے لئے 22 کروڑ 53 لاکھ روپے کے فنڈز کی ڈیمانڈ کی تھی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال مکمل فنڈز کا اجرا نہیں کیا گیا۔راوی پل سے روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ گاڑیاں گزرتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں