پی ایچ اے شجرکاری کیلئے 51 کروڑ وصول کرنے میں ناکام

پی ایچ اے شجرکاری کیلئے 51 کروڑ وصول کرنے میں ناکام

لاہور(شیخ زین العابدین)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی بھی ایل ڈی اے سے شجرکاری کے پیسے لینے میں ناکام رہی، پی ایچ اے کی جانب سے مبینہ طور پر ایل ڈی اے اور واسا کو نوازا گیا۔۔۔

 پی ایچ اے نے میگا پراجیکٹس کے عوض دیگر اتھارٹیز سے شجرکاری کے پیسے وصول نہ کیے، پی ایچ اے نے شجرکاری کی مد میں 51 کروڑ 38 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری نہ کی، وزیر اعلیٰ کے جولائی 2011 کے نوٹیفکیشن میں پی ایچ اے کو ایک فیصد میگا پراجیکٹس کا وصول کرنے کا حکم دیا، نوٹیفکیشن کی رو سے پی ایچ اے کو ایک فیصد لیکر شجرکاری کا حکم دیا، ایل ڈی اے نے ماضی میں میگا پراجیکٹس بنائے مگر پیسے نہ دیئے ، میٹرو بس، کلمہ فلائی اوور و انڈر پاس اور اورنج ٹرین کے ہارٹی کلچر کے فنڈز نہ دیئے ، جیل روڈ سگنل فری کوریڈور ، کینال روڈ توسیع اور بیجنگ انڈر پاس کے ہارٹی کلچر فنڈز بھی نہ ملے ، پی ایچ اے کی جانب سے ریکوری نہ کرنے پر آڈیٹر جنرل نے اعتراض اٹھایا، ایس ڈی اے ایس کی جانب وصولی نہ ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا، آڈیٹر جنرل کے اعتراضات کے باوجود پی ایچ اے نے ریکوری نہ کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں