تحریک انصاف میں گروہ بندیاں کھل کر سامنے آنے لگیں

 تحریک انصاف میں گروہ بندیاں کھل کر سامنے آنے لگیں

لاہور (سیاسی نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف میں گروہ بندیاں کھل کر سامنے آنے لگی ہیں۔گزشتہ روز لاہور تنظیم اور صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود کے خلاف پی ٹی آئی ورکرز اتحادنے عزیزبھٹی ٹاؤن میں احتجاج اور عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا شیخ امتیاز محمود کرپٹ صدر ہیں، جلسے جلوس میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا صدر پی ٹی آئی لاہور پیسے لے کر عہدے بانٹ رہے ہیں جس سے پارٹی کا نام بدنام ہو رہا۔ہم پی ٹی آئی لاہور تنظیم کے خلاف محاذ کھڑا کریں گے اور کسی صورت غلط کام نہیں ہونے دیں گے ۔مرکزی قیادت لاہور تنظیم کو تبدیل کرے اور ایسے لوگوں کو آگے لایا جائے جن پر عوام کو اعتماد ہو۔مظاہرین نے لاہور تنظیم کے خلاف حلف نامے بھی جمع کر ائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں