مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا ’’ طلبہ رابطہ اور ممبر سازی ‘‘ مہم شروع کرنیکا فیصلہ
لاہور (سیاسی نمائندہ ) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس میں مرکزی و زونل عہدیداروں اور ممبران ایگزیکٹو کونسل نے شرکت کی۔
اجلاس میں لاہور سمیت پورے ملک میں’’طلبہ رابطہ اور ممبر سازی مہم‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایم ایس ایم کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے کہا مہم کاآغاز رواں ماہ کیا جائے گا،تعلیمی اداروں میں ممبر سازی کیمپ بھی لگائے جائیں گے ۔