تکہ ہاؤس سے پاڑہ ہرن 11مرغابیاں برآمد

تکہ ہاؤس سے پاڑہ ہرن  11مرغابیاں برآمد

لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ جنگلی حیات نے جنگلی جانوروں اور پرندوں کو پکا کر فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔

محکمہ وائلڈ کے سپیشل سکواڈ کی وڈیالہ سندھواں ڈسکہ میں بڑی کارروائی سامنے آئی ،تکہ ہاؤس پر چھاپہ مار کر 1 پاڑہ ہرن، 11 مرغابیاں اور 9 لالیاں برآمد کر لیں۔سپیشل سکواڈ کی ٹیم پر ہوٹل انتظا میہ نے حملہ کیا، اسلحے کے زور پر جنگلی جانوروں کو چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ملزم اظہر منظور کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ ڈسکہ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں