قائد اعظم لائبریری میں داخلہ بند،ممبران کااحتجاج

 قائد اعظم لائبریری میں داخلہ بند،ممبران کااحتجاج

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) سموگ کی وجہ سے پارکس تو بند کئے گئے مگر باغ جناح انتظامیہ نے لائبریری ممبران کو بھی داخلے سے روک دیا۔۔۔

 جس پر ممبران نے مال روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا ۔ گزشتہ روز باغ جناح انتظامیہ نے قائد اعظم لائبریری کے ممبران کا داخلہ بھی بند کردیا ۔ ممبران نے باغ جناح مال روڈ گیٹ پر نعرے بازی اور احتجاج کیا اور کچھ دیر کے لئے مال روڈ کو بلاک کیا ۔ممبران کا کہنا تھا ہم باغ میں تفریحی کرنے نہیں لائبریری میں پڑھنے آتے ہیں ،لائبریری میں داخلہ بند ہونے سے پڑھائی کا حرج ہو رہا ہے ۔ ممبران کا کہنا تھا اتوار کو سی ایس ایس کا سکریننگ ٹیسٹ ہے جس کی تیاری کیلئے آئے مگر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں