انڈیاکرکٹ کو پاک بھارت جنگ نہ بنائے :پرویز اشرف
لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا انڈیا کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے ،پاک بھارت جنگ نہ بنائے ،آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کو کسی ضد یا انا کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا دنیا بدل رہی ہے ،بھارتی حکومت بھی اپنے روئیے بدلے ۔ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا کاشتکاروں کو مافیا کہنے والے خود شوگر مافیا ہیں،شوگر مافیا کی حکومتی سرپرستی میں ہونے والی میٹنگ میں کاشتکار نمائندے شامل نہیں ۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کاشتکاروں کی نمائندگی کے بغیر گنے کی سپورٹ پرائس طے کرنا کسانوں کا معاشی قتل عام ہے ۔ ادھر پیپلز پارٹی کی موبلائزیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جسمیں نائب صدر چودھری ریاض اور رانا اشعر نثار نے شرکت کی۔اجلاس میں 30نومبر کے یوم تاسیس اور پارٹی پرچم لہراؤ کو کامیابی سے کرانے کی حکمت عملی پر غور اور تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ممبر کمیٹی فائزہ ملک کی رہائشگاہ پر ہوا ،اجلاس میں مانیٹرنگ کمیٹی ممبران کو ڈویژن وائز ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔