اندرون لاہور کی قدیم حویلیوں بارے گائیڈڈ ٹور
لاہور(سٹی رپورٹر)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے اندرون لاہور کی قدیم حویلیوں کا گائیڈڈ ٹور منعقد کیا گیا جس میں مبارک حویلی، حویلی واجد علی شاہ، پاپڑ منڈی بازار۔۔۔
نوری بلڈنگ، حویلی نونہال سنگھ، نقش سکول آف آرٹس، فقیر خانہ میوزیم، حویلی اویس میر اور حویلی بارود خانہ کا ٹور شامل تھا۔ ٹور میں120 کے قریب سیاحوں نے شرکت کی۔سیاحوں کے لئے رنگیلا رکشہ رائیڈ اور ثقافتی پرفارمنسز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے کہا لاہور کے تاریخی مقامات پر آنے والے سیاح ہمیشہ اندرون لاہور کی قدیم حویلیوں کی معماری نزاکتوں سے متاثر رہے ہیں۔ مغلیہ، سکھ اور برطانوی ادوار کے دوران تعمیر کی گئی یہ حویلیاں مختلف تاریخی ادوار کے روایتی طرزِ زندگی، گلی محلوں کی ثقافت اور معاشرتی پہلوؤں کی نمائندگی کرتی ہیں۔