بیوہ کو مقتول شوہر کے گھر میں رہنے دینے کاحکم
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں بیوہ کو مقتول شوہر کے گھر سے نکالنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی، عدالت نے بیوہ کو مقتول شوہر کے گھر میں رہنے کا حکم دے دیا۔۔۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس جواد حسن نے کوثر بی بی کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار چار بیٹیوں کی ماں ہے ،شوہر فوت ہوچکا ہے ، جبکہ نند کی جانب سے مقتول شوہر عارف کے گھر سے نکال دیا گیا ہے ۔ عدالت نے بیوہ خاتون کو مقتول شوہر کے گھر میں رہنے کا حکم دے دیا۔