گورنر کی طرف سے میڈیکل کی 2 طالبات کو انعامی چیک
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نمایا ں کارکردگی دکھانے والی 2 طالبات صبا ستار اور فاطمہ رجب کو دو،دو لاکھ روپے کے انعامی چیک دئیے۔
گورنر پنجاب نے طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہماری بیٹیاں تعلیم کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں،علم حاصل کرنے کا مقصد انسانیت کی خدمت ہونا چاہئے۔