کسٹم :کروڑوں کے مہنگے موبائل ودیگر سامان برآمد

کسٹم :کروڑوں کے مہنگے موبائل ودیگر سامان برآمد

لاہور(نیوزرپورٹر)کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے مہنگے موبائل فون سمیت بڑی مقدار میں منشیات اور دیگر غیر قانونی سامان برآمد کرلیا۔

کسٹم حکام کے مطابق ملتان ایئر پورٹ پر ملزم دبئی سے ایف زی 339 پرواز کے ذریعے ملتان پہنچا تھا، جہاں چیکنگ کے دوران ان دیکھے بیگز کی موجودگی کا پتا چلا، کارروائی کے دوران ان بیگز کی سکیننگ اور تلاشی کی گئی جہاں سے بڑ ی مقدار میں غیر قانونی سامان برآمد ہوا۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ان اشیا میں 158 مہنگے موبائل فون شامل تھے جن کی مالیت 4 کروڑ روپے ہے اور بڑی مقدار میں منشیات بھی شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں