صداقین پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی آئیکن :چیئرمین انٹر کلچرل آرگنائزیشن
لاہور(سٹاف رپورٹر)ہالینڈ کی انٹر کلچرل آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد سعید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صداقین پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی آئیکن ہے۔
صداقین کو حکومت پاکستان کی جانب سے چار سویلین ایوارڈز سے نوازا گیا، وہ اپنی زندگی میں پانچ براعظموں میں پہچانے گئے اور انہوں نے پاکستان کو دنیا میں نئی طرز میں متعارف کرایا۔