پی جی ایم آئی اور ورلڈ نیورو ریڈیالوجی سوسائٹی میں معاہدہ

پی جی ایم آئی اور ورلڈ نیورو ریڈیالوجی سوسائٹی میں معاہدہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ /امیر الدین میڈیکل کالج اور ورلڈ فیڈریشن آف نیورو ریڈیالوجی کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔۔۔

 جس کے تحت پرنسپل نے تھائی لینڈ اور جاپان کی یونیورسٹیوں کے دو پروفیسرز کو اپنے اداروں میں اعزازی طور پر وزٹنگ فیکلٹی کا درجہ دے دیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پروفیسرز اپنے اخراجات پر پی جی ایم آئی سے ملحقہ اداروں کا دورہ کر سکیں گے۔ وزٹنگ فیکلٹی کا درجہ حاصل کرنے والوں میں تھائی لینڈ کی مہیڈول یونیورسٹی کے پروفیسر آف ریڈیا لوجی پروفیسر ڈاکٹر سرینترہ ایودھیااور کمیڈا میڈیکل سینٹر شیبا، جاپان کے ڈائریکٹر آف نیورو سرجری پروفیسر میکہیرو تناکا شامل ہیں ۔جنہوں نے اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔الفرید ظفر نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کو میڈیکل ایجوکیشن کے وسیع مواقع میسر ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں