جے یو آئی کا مدارس بل پر عوامی رابطہ مہم شروع کرنیکا فیصلہ

جے یو آئی کا مدارس بل پر عوامی رابطہ مہم شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)جے یو آئی لاہور کا اجلاس امیر جے یو آئی لاہور شیخ الحدیث مولانا محب النبی کی زیر صدارت دارالعلوم مدنیہ ملتان روڈ پر منعقد ہوا۔۔۔

اجلاس میں مدارس بل پر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور جلد مدارس منتظمین کا اجلاس بلانے پہ بھی اتفاق کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محب النبی نے کہا کہ طاہر اشرفی چلے ہوئے کارتوس ہیں جنہیں اہل مدارس مسترد کرتے ہیں، طاہر اشرفی کا مدارس بل پر مؤقف غیردانشمندانہ ہے ۔دریں اثنا امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں نے مدارس کے نام پر امریکہ اور مغرب کو بلیک میل کرکے اقتدار کو طول دینے کی کوشش ہر دور میں کی ہے ، رجسٹریشن ایکٹ منظوری کے بعد صدر مملکت کی جانب سے دستخط نہ کرنا مغرب کی خوشنودی کے سوا کچھ نہیں ،پاکستان کوایک آزاد ریاست کے طور پر بیرونی دباؤ سے نکل کر ملک اور اسلام کے مفاد میں کام کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں