جنگلی جانوروں کا غیر قانونی شکار کرنیوالے 2شکاری گرفتار

 جنگلی جانوروں کا غیر قانونی  شکار کرنیوالے 2شکاری گرفتار

لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ جنگلی حیات کی غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور ایسی ہی ایک کامیاب کارروائی کے دوران۔۔۔

 قصور میں کتوں کیساتھ جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکار میں مشغول 2 شکاری موقع پر گرفتار کرکے انہیں 20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع قصور محمد حسین گشکوری کی سربراہی میں وائلڈ لائف سٹاف تحصیل قصور نے کتوں کیساتھ جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکار میں مشغول 2 شکاریوں کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 20ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد کیااور کیس نمٹادیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں