چیف منسٹر لائیو سٹاک کارڈ کی افتتاحی تقریب

چیف منسٹر لائیو سٹاک  کارڈ کی افتتاحی تقریب

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے چیف منسٹر لائیو سٹاک کارڈ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں صوبائی وزیر عاشق حسین کرمانی، پارلیمانی سیکرٹری عاصم شیر میکن اور رانا راشد ایم پی اے نے صدارت کے فرائض انجام دئیے۔ عاشق حسین کرمانی کا میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کے دوران کہنا تھا لائیو سٹاک کارڈ سے مویشی پال حضرات مستفید ہوں گے، کارڈ کے ذریعے جانوروں کیلئے ونڈہ اور چارہ خریداجاسکے گا، مویشی پال کسانوں کو 27000 ہزار فی جانور بلاسود قرضے کی سہولت ہوگی۔پہلے مرحلے میں 20 ہزار مویشی پال اس منصوبہ سے مستفید ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں