3 لائبریریوں کو ماڈل کا درجہ دینے کا فیصلہ

3 لائبریریوں کو ماڈل کا درجہ دینے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس چیئرمین پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن جاوید اسلم کی زیر صدارت ہوا۔

 جس میں کتب بینی کے فروغ اور پبلک لائبریریوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے متعدد فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں پنجاب کی بیشتر پبلک لائبریریوں کو ماڈل لائبریری کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں پہلے مرحلے میں 3 لائبریریوں کو جدید خطوط پر اپگریڈ کر کے ماڈل لائبریری کا درجہ دیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید لائبریریوں کو بھی ماڈل لائبریری قرار دیا جائے گا۔ اجلاس میں اطہر علی خان، محمد خان رانجھا، پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، پروفیسر نوشین فاطمہ وڑائچ، پروفیسر ڈاکٹر شفاعت یار خان، رخشندہ کوکب نے شرکت کی۔ بورڈ آف گورنرز نے بچوں میں کتب بینی کے رجحان کو فروغ دینے کے لئے سکولوں میں لائبریریز کے رجحان کو فروغ دینے کے ساتھ داستان گوئی کو بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ۔ اجلاس میں مختلف مقامات پر موبائل لائبریریوں کے منصوبے کو بھی فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں