یو ایم ٹی مارخورز کی شاندار فتح پر ابراہیم حسن مراد کی مبارکباد
لاہور(سٹاف رپورٹر)سابق صوبائی وزیر اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے یو ایم ٹی مارخورز کی شاندار فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔
انہوں نے سعد مسعود کو پلیئر آف دی میچ بننے پر بھی مبارکباد پیش کی ۔ابراہیم حسن مراد نے یو ایم ٹی مارخورز کو ٹی ٹونٹی پی سی بی چیمپئنز کپ 2024 کی سب سے مضبوط اورٹاپ فیورٹ ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا مارخورز کی جیت ان کی محنت اور عزم کا نتیجہ ہے ، یو ایم ٹی فیملی سمیت پوری قوم ان کی کامیابی پر فخر محسوس کرتی ہے۔