حکمرانوں کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے :سعد رضوی
لاہور (سیاسی نمائندہ) سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
شہباز حکومت کے مہنگائی میں کمی اور معیشت کی بہتری کے دعوے زمینی حقا ئق کے برعکس ہیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا حکمران طبقہ اور اپوزیشن کو عوام کی پریشانیوں اور دکھوں سے کوئی غرض نہیں سب اقتدار حاصل کرنے یا پھر اقتدار پر مسلط رہنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں کا سورج غروب ہونے والا ہے۔