معذور خواتین کیلئے کام کی جگہ پر سہولتوں کے حوالے سے رپورٹ کا اجرا
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں 16 روزہ عالمی مہم برائے صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے تقریب ہوئی۔۔۔
جس میں مختلف شعبوں کے سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور صنفی بنیاد پر تشدد کے حوالے سے درپیش چیلنجز اور مواقع پر بات کی۔ تقریب کے دوران، ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت معذوری تشخیص بورڈ کے ذریعے جمع کئے گئے ڈیٹا کے تجزیے پر مبنی جامع رپورٹ کا باضابطہ طور پر اجرا کیا گیا۔ اس رپورٹ میں پاکستان میں خواتین میں معذوری کی نوعیت سے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئیں جسکی بنیاد پر پالیسی سازی اور معذور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اقدامات کی تفصیل دی گئی۔پارلیمانی سیکرٹری سعدیہ تیمور ،سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ عثمان علی خان نے بھی خطاب کیا۔