مغلپورہ :مقتولہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا:پوسٹ مارٹم رپورٹ
لاہور(کرائم رپورٹر)مغل پورہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں خاتون انیقہ شوکت جاں بحق ہونے کا معاملہ۔۔۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث اس کے جسم کے مختلف حصوں پر گہرے زخم آئے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔