اے ای اوز مراکز میں ہائی سکولز شامل کرنے کی ہدایت

اے ای اوز مراکز میں ہائی سکولز شامل کرنے کی ہدایت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی ذمے داریاں بڑھا دی ہیں۔اے ای اوز کے مراکز میں ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز بھی شامل کرنے کی ہدایات کی ہے ۔

پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے مراکز میں ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اے ای اوز کو پرائمری اور ایلیمنٹری کے ساتھ ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کی مانیٹرنگ کا بھی پابند کیا جائے گا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سکولوں کی تعداد 12 سے 15 کے درمیان تقسیم کی جائے گی ۔تمام سکولوں میں تدریسی عمل اور کارکردگی کے جائزے کے لیے کلاس روم آبزرویشن ٹولز کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔ڈی ای اوز اور ڈی ڈی ای اوز اے ای اوز کے کام کی سخت نگرانی کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں