پارکنگ افسروں کا ٹھیکیدارسے 20فیصد کمیشن کاالزام

پارکنگ افسروں کا ٹھیکیدارسے 20فیصد کمیشن کاالزام

لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )لاہور پارکنگ کمپنی میں بدعنوانی اور کرپشن کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ پارکنگ افسروں نے کنٹریکٹر سے 9لاکھ 38ہزار پر 20فیصد بطور رشوت مانگ لئے ،کنٹریکٹرز سے کھلے عام رشوت طلبی کا سلسلہ جاری۔

تفصیلات کے مطابق لبرٹی پارکنگ پر کام کرنے والے کنٹریکٹر سے ٹھیکے کی مد میں20 فیصد کمیشن بطور رشوت طلب کرنے کا انکشاف۔ کنٹریکٹر نے کمشنر ،ڈی سی اور محتسب کو درخواست دے دی۔ درخواست گزار کے مطابق 13 مارچ 2024 کو ٹھیکے کا کام مکمل کیا گیا۔ کام مکمل ہونے پر پارکنگ کمپنی اور ڈی سی کی جانب سے اطمنان کا اظہار کیا گیا۔چھ ماہ گزر جانے کے باوجود ٹھیکے کی قیمت ادا نہیں کیا جا سکی۔ لاہور پارکنگ کمپنی کے سی ای او ، سی ایف او اور جی ایم آپریشن کی جانب سے رشوت مانگی جا رہی ہے ۔ رشوت نہ دینے پر چھ ماہ بیت جانے کے باوجود پارکنگ کمپنی کے دفتر کے مستقل چکر لگوائے جا رہے ہیں۔سی ای او نوید ورک کا کہنا ہے کہ لبرٹی پارکنگ کا کام پچھلے سی ای او کے دور میں مکمل کیا گیا۔ درخواست آتے ہی تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں