پیف: 300ایڈ ٹیک اداروں کے لئے درخواستیں طلب
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فنی تعلیم کے اداروں کو بھی چلایا جائے گا۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 300 ایڈ ٹیک اداروں کے لیے درخواستیں مانگ لیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی کچی آبادیوں میں 300 ایڈ ٹیک سکول بنانے کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ ۔ایڈ ٹیک سکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ماتحت کھولی جائیں گے ۔پانچ سے سولہ سال کے بچوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کیجائے گی ۔مذکورہ کورس میں تربیت حاصل کرنے والے بچے مستقبل میں باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے، ایڈ ٹیک کا تجربہ رکھنے والے ادارے 7 جنوری تک درخواستیں جمع کراسکیں گے۔