غیرقانونی شکار کرنے والے 8 ملزم گرفتار

 غیرقانونی شکار کرنے والے 8 ملزم گرفتار

لاہور (لیڈٰی رپورٹر) محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی شکار کرنیوالے 8 ملزموں کو گرفتار کر کے ذبح شدہ مگھ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان کے مطابق وائلڈ لائف ریڈ سکواڈ پنجاب نے گجرات وائلڈ لائف سٹاف کے ہمراہ بارڈر بیلٹ پبلک وائلڈ لائف ریزرو میں غیرقانونی شکار کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔ اس دوران نڈالہ مرچولہ تحصیل گجرات کے علاقے میں ناکہ بندی کر کے 8 ملزموں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے ذبح شدہ مگھ سمیت مختلف آلات شکار بشمول سات 12بور بندوقیں، ایک رائفل،پسٹل سمیت سینکڑوں کارتوس اورگولیاں برآمد کرکی گئیں۔ ترجمان کے مطابق ملزموں کیخلاف پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں