کچامیں کریمنلز کیخلاف کارروائی 2 مغوی بازیاب ،دوملزم گرفتار
لاہور(کرایم سیل)رحیم یار خان پولیس نے کچا میں کریمنلز کیخلاف کارروائی میں 2 مغوی بازیاب کرواکر اغوا میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بیکری مالک عثمان مقبول اور ہندوشہری بادشاہ جی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اغوا کار دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس کا کچا ایریا میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اغواکار مغوی افراد کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے ۔ پولیس نے کشمور سندھ کے سرحدی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اغواکار مغوی افراد کو چھوڑ کر کچا کی طرف فرار ہوگئے۔