ایکسائز ٹیکسز ،معلومات کیلئے 24 گھنٹے سروس فراہمی کافیصلہ

ایکسائز ٹیکسز ،معلومات کیلئے 24 گھنٹے سروس فراہمی کافیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور میں ایکسائزکے متلعقہ تمام ٹیکسز کی ادائیگی،معلومات کے لئے ٹونٹی فور سیون سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ لاہور میں فرید کورٹ ہاؤس اورڈیفنس کے دفاتر میں ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے سروسز فراہم کی جائیں گی۔شہری اپنی گاڑیاں رجسٹرڈ،ٹرانسفر اور پراپرٹی ٹیکس کے متعلقہ تمام ٹرانزیکشنز کرا سکیں گے ۔دونوں دفاتر میں تین شفٹوں میں ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔ماڈل ٹاؤن موٹر برانچ آفس کو ختم کرکے سٹاف دیگر دفاتر میں تعینات کیا جائے گا۔شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی جی ایکسائزکے حکم پر پورا ہفتے دفاترکھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔رواں ماہ کے اختتام سے لاہور میں دونوں دفاتر میں ٹونٹی فور سیون سروس کا آغاز کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں صوبہ بھر میں یہ اہم سہولت دی جائے گی۔نوکری پیشہ و کاروباری پیشہ افراد کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں