ڈولفن سکواڈ :پتنگ بازی ون ویلنگ پر 17 ملزم گرفتار

ڈولفن سکواڈ :پتنگ بازی  ون ویلنگ پر 17 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 17 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ اور دیگر علاقوں سے 13 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا جبکہ پتنگ بازی میں ملوث 4 ملزمان بھی رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے ملزمان سے پتنگیں بھی برآمد کیں۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے اس حوالے سے کہا کہ پتنگ بازی اور ون ویلنگ جیسے جرائم شہریوں کی جانوں کیلئے خطرہ ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں