شادمان :نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی

شادمان :نوکری کا جھانسہ  دیکر لڑکی سے زیادتی

لاہور(کرائم رپورٹر)شادمان کے علاقے میں ملزم نے نوکری کا جھانسہ دیکر 17 سالہ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق شفیق نامی ملزم نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کو ایک ہوٹل میں لے جاکر جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار ہو گیا، متاثرہ لڑکی کے ون فائیو پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور وقوعہ تصدیق ہونے پر مقدمہ درج کرلیا۔مدعی مقدمہ عمران کا کہنا ہے کہ ایس ایس آئی او سیل کا تفتیشی ملزم شفیق کو گرفتار نہ کرسکا اور اس پر صلح کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں