رشوت ستانی : لیسکو ملازم کو 11 ماہ قید، 2 لاکھ جرمانہ
لاہور(عدالتی رپورٹر)لاہور کی سپیشل جج سنٹرل تنویر احمد شیخ نے 50 ہزار روپے رشوت لینے کے جرم میں لیسکو کے ملازم کو 11 ماہ قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔
لاہور کی سپیشل جج سنٹرل تنویر احمد شیخ نے 50 ہزار روپے رشوت لینے کے جرم میں لیسکو کے ملازم کو 11 ماہ قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اگر ملزم عاشق حسین جرمانہ ادا نہیں کرتا تو اسے مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔