ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلا نا ہو گا:جماعت اسلامی

 ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلا نا ہو گا:جماعت اسلامی

لاہور (سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلا نا ہو گا، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانو ن سارے مسائل کی بنیادی جڑ ہے۔

تمام ادارے اپنے آئینی و قانونی دائرہ کار اور متعین ذمہ داریوں کے ساتھ ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔ سیاسی افراتفری میں کمی کی بجائے اضافہ، معاشی عدم استحکام اور حکمرانوں کا ذاتی مفادات کو ترجیح دینا بے حسی کی انتہا ہے ۔ ملک و قوم کو 76برسوں سے مٹھی بھراشرافیہ نے یرغمال بنایا ہوا ہے ۔ان سے نجات تک بہتری کی امید نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف پروگرامات سے خطات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ6مزید بجلی گھروں سے معاہدے ختم کرنے کا اعلان جماعت اسلامی کے دھرنے کے ثمرات ہیں جو قوم کو ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ اب تک 13آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم ہو چکے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں میں بھی کمی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں