پارلیمانی سیکرٹری کا سی بی ڈی کے مختلف منصوبوں کا دورہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بیرسٹر سلطان باجوہ نے سی بی ڈی پنجاب کے مختلف منصوبوں کا دورہ کیا۔۔۔
جن میں قائد ڈسٹرکٹ، سی بی ڈی روٹ 47، والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور اور والٹن روڈ کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے بیرسٹر سلطان باجوہ کو ان منصوبوں کی پیشرفت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔بیرسٹر سلطان باجوہ نے سی بی ڈی پنجاب کے پہلے ہائی رائز ٹاور ہائی کیو سی بی ڈی ٹاور کی تعمیر کا جائزہ لیا، جو لاہور کی جدید ترقی کی ایک علامت ہے ۔والٹن روڈ پر جاری فلائی اوور کی تعمیر اور بیک فل کے کام کی بھی تفصیل سے جانچ کی گئی جس سے شہر کی انفراسٹرکچر کی بہتری کی واضح جھلک ملتی ہے ،بیرسٹر سلطان باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ منصوبے شہر کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہیں اور لاہور کے شہریوں کے لیے زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کہا کہ ان منصوبوں کے ذریعے پنجاب کو جدید، پائیدار اور مؤثر ترقی کی بنیاد فراہم کی جا رہی ہے۔