شہر میں 15 سو غیرقانونی، بغیر نقشہ تعمیرات کا انکشاف
لاہور(عمران اکبر)شہر میں 15 سو غیر قانونی، بغیر نقشہ تعمیرات کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ کے اعدادوشمار میں ہیرا پھیری، صرف 445 بغیر نقشہ کمرشل ورہائشی تعمیرات کی نشاندہی کی گئی۔۔۔
خزانے میں نقشہ فیسوں کی مد میں 25 کروڑ روپے کا نقصان، پلاننگ ونگ کی آڈٹ رپورٹ نے افسران کا بھانڈا پھوڑ دیا ،سیکرٹری بلدیات نے بغیر نقشہ تعمیرات پر ملوث ملازمین کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایات کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں شادی ہالز ،مارکیز،فارم ہاؤسز،مہمان خانے غیر قانونی تعمیر کرا دیئے گئے ،شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کو بریک لگ گئی، داتا گنج بخش زون میں 65غیر قانونی کمرشل و رہائشی تعمیرات ،سمن آباد زون میں 65 اور علامہ اقبال زون میں 28 غیر قانونی کمرشل و رہائشی تعمیرات ،نشتر زون میں 69 اور گلبرگ میں 13غیر قانونی کمرشل و رہائشی تعمیرات ،شالامار میں 47 اور عزیز بھٹی زون میں 51غیر قانونی کمرشل و رہائشی تعمیرات ،واہگہ زون میں 50اور راوی زون میں 57غیر قانونی کمرشل و رہائشی تعمیرات ،442غیر قانونی عمارتوں کو نوٹس ایشو کئے گئے ۔55عمارتوں کو سیل کیا گیا ۔78عمارتوں کے صرف بالائی حصے کو مسمار کیا گیا ۔سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کرانے والے افسران سزا کے مستحق ہیں۔