اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں کا الاؤنس کارکردگی سے مشروط
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کا الاؤنس کارکردگی سے مشروط کردیا گیا ،کام نہ کرنے والے متعلقہ افسروں کے خلاف پیڈا 2006 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سب اے ای اوز باقاعدگی سے پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے دورے کریں اور دی گئی ہدایات کے مطابق معائنہ کریں۔محکمہ تعلیم نے پنجاب میں 3258 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اے ای اوزکے کام کے غیر مساوی بوجھ پر نوٹس لیا ہے ،تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کردی گئی۔