کٹاس راج مندر رسومات،ہندویاتری آج پہنچیں گے

 کٹاس راج مندر رسومات،ہندویاتری آج پہنچیں گے

لاہور(سٹی رپورٹر، ایجوکیشن رپورٹر)کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے ہندویاتری آج پاکستان پہنچیں گے۔ یاتریوں کی رہائش اور سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ یاتری 7 روز تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

تفصیل کے مطابق بھارت سے ہندو یاتریوں کا وفد آج واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے گا۔ ہندو یاتری ایک روز گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام کرنے کے بعد 21دسمبر کوکٹاس راج مندر میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ۔ 22 دسمبر کو چکوال سے واپس لاہور پہنچنے کے بعد یاتری شری کرشنا مندر راوی روڈ اور والمیک مندر انارکلی کا دورہ کریں گے ۔ یاتری 25 دسمبر کو واپس بھارت روانہ ہوں گے ۔اِس حوالے سے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر کے مطابق یاتریوں کی رہائش اور سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں