کالجوں میں داخلوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) کالجز میں داخلوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔،پچھلے سال کی نسبت 16 ہزار نئے داخلے ہوئے۔
تفصیل کے مطابق سب سے زیادہ داخلے لاہور ڈویژن میں ہوئے ۔لاہور ڈویژن میں 58 ہزار داخلے ہوئے یوں 91 فیصد داخلوں کا ہدف حاصل کیا گیا ۔سرگودھا ڈویژن نے 95 فیصد،گوجرانوالہ 94 فیصد ،فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان نے 92 فیصد سے زیادہ داخلوں کا ہدف حاصل کیا ۔اسی طرح بہاولپور ڈویژن میں 88 فیصد ،راو لپنڈی میں 85 فیصد داخلوں کے ہدف حاصل ہوسکے ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ہدف سے زیادہ داخلے کرنے والے کالجوں کے سربراہوں کو ایک اضافی تنخواہ دی جائے گی۔